رپورٹ، مصور حسین سے، صحافی
فیصل آباد اور گردونواح میں طویل انتظار کے بعد کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بادل کھل کر برسے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 32 ملی میٹر تک ہونے والی اس بارش نے حبس اور شدید گرمی کا زور توڑ دیا، جس کے بعد موسم انتہائی خوشگوار اور دلکش ہو گیا ہے۔
کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں کے چہرے بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی کھل اٹھے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور رم جھم نے شہر کا مزاج ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، موسم کا بھرپور لطف
بارش شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں شہریوں، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں نے پارکوں اور چھتوں کا رخ کر لیا اور خوبصورت موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔ گرمی سے ستائے عوام کے لیے یہ الٰہی رحمت بن کر برسی جس نے ہر طرف ٹھنڈک گھول دی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ:
“کئی دنوں سے گرمی اور حبس نے جینا محال کر رکھا تھا، لیکن اس بارش نے دل خوش کر دیا ہے۔ موسم بہت پیارا ہو گیا ہے اور اب پکوڑوں اور چائے کے ساتھ اس کا لطف اٹھایا جا رہا ہے۔”
محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا یہ سلسلہ ابھی برقرار ہے اور آنے والے گھنٹوں میں مزید بارانِ رحمت کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور موسم یوں ہی سہانا رہے گا۔
What's Hot
Previous Articleفیصل آباد، ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق، 10 زخمی
Related Posts
Add A Comment
Company
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from PRIMENEWS