بیوروہیڈ ،سید ممتاز شیرازی رپورٹ کررہے ہیں
فیصل آباد(پرایم نیوز،UAE)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے66 فٹا بازار منصور آباد کی بیوٹیفکیشن کی تکمیل کے لئے15 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی اورمتعلقہ محکموں کو باقی ماندہ کام برق رفتاری سے مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کا بھی فیصلہ کیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے آئندہ مرحلہ میں جھنگ بازار اور امین پور بازار کی بیوٹیفکیشن کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے واسا کو سیوریج لائینز ڈالنے اور فیسکو کو تاریں زیرزمین کرنے کا حکم دیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس سے قبل کچہری بازارگھنٹہ گھر،موچی بازار چک جھمرہ اور مین بازار ڈجکوٹ کی بیوٹیفکیشن مکمل کرلی ہے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مون سون سیزن کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لئے جامع پلان وضع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا یقینی بنایا جائے۔اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بناتے ہوئے آنکھیں کھلی رکھیں اور کوئی ہاٹ سپاٹ اوجھل نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ انسدادی کارروائیاں فرضی نہیں ہونی چاہیں۔ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی اور بروقت سرویلنس کو یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ سے”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” KPIs کے مقررہ اہداف مکمل نہ کرنیوالے افسران میٹنگ میں آکر جوابدہ ہونگے جبکہ مقررہ ٹارگٹس مکمل کرنے والوں کو میٹنگ سے استثنی ہوگا۔کی پروفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فرضی اندراجات کرنے والے ازخود اپنی اصلاح کرلیں،آئندہ فیک انٹری کرنے والوں کے خلاف محکمانہ ایکشن ہوگا۔
What's Hot
Previous Articleائیرپورٹ سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد
Related Posts
Add A Comment
Company
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from PRIMENEWS