رپورٹ.. سید ممتاز شیرازی، بیوروہیڈ ہیڈ
(پرائم نیوز،یواے ای)
فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، بحرین جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں ’آئس‘ برآمد
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر): فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات (آئس) برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ذرائع کے مطابق، منشیات کی اسمگلنگ کا یہ سراغ اس وقت ملا جب ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے ایک مشکوک مسافر کے سامان کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے، جو فیصل آباد کے علاقے افغان آباد کا رہائشی ہے اور وہ نجی ائیرلائن کے ذریعے بحرین جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے ابتدائی تفتیش اور کارروائی کے بعد ملزم کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت مزید تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں ملزم سے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کے بارے میں پُچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
What's Hot
Previous Articleشجرکاری مہم زورشور سے جاری
Next Article ڈپٹی کمشنرکا پہلا سخت حکم،15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی
Related Posts
Add A Comment
Company
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from PRIMENEWS