فیصل آباد (رپورٹ: بیوروہیڈ ،سید ممتاز شیرازی ) — ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی زیر صدارت جڑانوالہ اور صدر ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں سی پی او تنویر حسین، ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک، ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز، ایس پی جڑانوالہ اختر علی، ایس پی صدر مہر سعید سیال، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ہدایت کی کہ پراپرٹی کے مقدمات کی بروقت تفتیش اور یکسوئی کو یقینی بنا کر متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، جبکہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن کو مزید تیز اور نامکمل چالان فوری مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کرائے جائیں۔ انہوں نے منشیات فروشوں کو معاشرے کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے، خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے اور قاتل ڈور (منجا کلچر) کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کا حکم دیا؛ آر پی او نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دباؤ برقرار رکھا جائے گا اور فرائض کی انجام دہی میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی پاسداری کو مقدم رکھتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Company
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from PRIMENEWS