رپورٹ.. سید ممتاز شیرازی، بیوروہیڈ
فیصل آباد(سپیشل رپورٹ) فیصل آباد کے علاقے روشن والا میں محکمہ صحت کی ٹیم نے سی ای او ڈاکٹر شہزاد کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر ایک بڑا کریک ڈاون کیااور ملک بھر کے بڑے شہروں کو جعلی ادویات کی سپلائی ناکام بنا دی.. فیکٹری بغیر رجسٹریشن، لائسنس کے بغیر کام کررہی تھی. جبکہ ادویات معروف برانڈز کے نام سے تیار کرکے دوسرے اضلاع کراچی، لاہور، پشاور اور بڑے شہروں کو سپلائی کی جاتی تھیں. ایف آئی اے کی ٹیم نے بھی کارروائی میں حصہ لیا. کارروائی کے دوران فیکٹری سے انسانی صحّت کے ساتھ ساتھ ویٹرنری (مویشیوں) اور پولٹری میں استعمال ہونے والی 40 سے زائد اقسام کی خطرناک، غیر معیاری اور جعلی ادویات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔ محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع سے فیکٹری کے 2 مالکان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں ادویات کی تیاری انتہائی غیر مستند، غیر سائنسی اور مضرِ صحت طریقوں سے جاری تھی جو کہ عوامی صحّت کے لیے شدید خطرہ تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کروایا جا رہا ہے تاکہ ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جا سکے۔
سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹرشہزاد محمود کا صحت دشمنوں کے خلاف بڑا ایکشن
Previous Articleآرپی او سہیل سکھیرا کی پولیس افسران سے میٹنگ
Related Posts
Add A Comment
Company
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from PRIMENEWS
