فیصل آباد(بیوروہیڈ ،سیدممتاز شیرازی ) خانوآنہ بائی پاس چوک پر مزدا اور رکشہ میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی ہوگئے. ریسکیو رپورٹ کے مطابق
خانوآنہ بائی پاس چوک کے قریب تیز رفتار مزدا نے رکشہ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب میاں چنوں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان قل خوانی کی تقریب میں شرکت کے لیے رکشہ پر فیصل آباد آ رہا تھا۔ خانوآنہ بائی پاس چوک کے قریب تیز رفتار مزدا نے رکشہ کو شدید ٹکر مار دی، جس سے 50 سالہ منظور، 47 سالہ شہناز بی بی اور 4 سالہ معصوم عدنان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے میں 25 سالہ مصطفیٰ، 35 سالہ صغریٰ اور 35 سالہ سکینہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد،المناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق
Related Posts
Add A Comment
Company
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from PRIMENEWS