فیصل آباد (ازلان شاہد،رپورٹر ) فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں ملزم کی جانب سے خاتون کو ہراسانی اور چھیڑخانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے. منصورہ آباد میں موٹر سائیکل پر سوار ایک اوباش شخص نے گلی سے گزرتی ہوئی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی اور ہراساں کر کے فرار ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے جس میں ملزم کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واضح ثبوت اور فوٹیج میسر ہونے کے باوجود پولیس تاحال مقدمہ درج نہیں کر سکی ہے، جس کے باعث ملزم آزاد گھوم رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کی خواتین اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
