
What's Hot
رپورٹ، سید ممتاز شیرازی، بیوروہیڈایف آئی اے کی فیصل آباد میں بڑی کارروائی، ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے والا انسانی اسمگلر گرفتارفیصل آباد )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈنکی کے ذریعے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے والے انسانی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شہکار حیدر کے قبضے سے 12 پاکستانی پاسپورٹس کے علاوہ جعلی ایرانی و عراقی ویزا دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک روزگار کی پرکشش پیشکشیں دے کر بھاری رقم بٹورنے اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کروانے کے دھندے میں ملوث تھا۔ملزم کی دورانِ تفتیش نشاندہی پر بھوانہ بازار میں واقع ایک پرنٹنگ پریس پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں سے جعلی ویزے تیار کرنے میں استعمال ہونے والا لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ انسانی اسمگلنگ اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Previous Articleفیصل آبادکے آرپی او سہیل سکھیرا کی کارکردگی،تجزیاتی رپورٹ، سینئر صحافی غلام دستگیر، بیوروچیف بول نیوز اور سید ممتاز شیرازی، بیوروہیڈ پرائم نیوز
Next Article وزیر ااعلی مریم نواز شریف کا شہریوں کو بڑا تحفہ
Related Posts
Add A Comment
Company
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from PRIMENEWS