سپیشل رپورٹ،سیدممتاز شیرازی، بیوروہیڈ پرائم نیوز
فیصل آباد: سی سی ڈی کی کارروائی، مبینہ مقابلے میں خطرناک منشیات فروش ہلاک، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
فیصل آباد (سپیشل رپورٹ )
پل بہادری والا کے قریب کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی ٹیم اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولس مقابلہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خطرناک منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق پل بہادری والا پر موجود ٹیم پر ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم طیب شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔
ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے 34 کلو گرام آئس، 20 کلو گرام افیون، 14 کلو گرام چرس اور ایک پسٹل برآمد ہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ملزم طیب اپنے بھائی وقاص اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سطح پر منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 40 سے زائد خواتین کے ذریعے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت اور سپلائی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا۔ پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیمیں نیٹ ورک سے منسلک دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
